• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ٹریفک حادثات2 افراد جاں بحق3 شدید زخمی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے، نارنگ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو ٹکر مار دی جہاں مجیب اللہ جاں بحق جبکہ اس کا بھائی عبدالوحید شدید زخمی ہوا، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ سرگودھا روڈ پر فاروق آباد کے قریب رات گئے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، ایک خاتون فضیلت بی بی جاں بحق جبکہ اس کے بیٹے زبیر سمیت دوسرے موٹر سائیکل پر سوار بھی دو افراد شدید زخمی ہو گئے، متعلقہ پولیس مصروف تفتیش ہے
تازہ ترین