• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے فون پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ مجھے فون پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، حملہ آوروں نے مجھے بےدردی سے مارا پیٹا۔اب بھی ہسپتال میں ہوں، آج کمر کا اسکین ہوگا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملہ کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان پردو مشتبہ افراد نے حملہ کیا اور جاتے ہوئے گھڑی بھی چھین کر لے گئے، ڈاکٹر عدنان پر 8 بج کر 39 منٹ پر پارک لین پر حملہ کیا گیا۔ڈاکٹر عدنان حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق سیرئس انجریز کا مطلب ہے کہ زندگی کو خطرہ ہو لیکن ڈاکٹر عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تحقیقات جاری ہیں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان پر حملے کی تحقیقات کیلئے پولیس افسر مقرر کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈاکٹر عدنان پرگزشتہ شب پارک لین پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ چہل قدمی کرنے گھر سے باہر نکلے تھے۔

تازہ ترین