• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ کیا گیا  


نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کہنا ہے کہ پاک لین میں 2 نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر راڈ سے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھاتی راڈ سے نقاب پوش افراد کے حملے میں ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں حملے سے متعلق اطلاع ملی ہے۔

 شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق شریف فیملی نے لندن میں میاں محمد نواز شریف کے زاتی معالج پر حملے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی تھیں، اس قسم کے حملوں کا جواب قانونی دائرے میں رہ کر دینےکا حق رکھتےہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو دھمکی آمیز کالز کےثبوت پولیس کو دے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے اپنے زاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن گئے تھے، نواز شریف کی صحت اور لندن میں جاری علاج سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ہی اپڈیٹ کرتے ہیں۔ 

تازہ ترین