صوابی ( نمائندہ جنگ ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ ورکرز تحریک انصاف کا اصل اثاثہ ہے انکوہر ممکن عزت واحترم سے نوازا جائے گاہروقت احتساب کے لئے حاضرہیں کرپشن کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار ضلع صوابی کے موضع مانیری میں عبدالمنان خان کی اپنے خاندان اور سینکڑوں افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیتی پروگرام سے اپنے خطاب میں کیا ۔تقریب سے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ، ضلعی صدر پی ٹی آئی انوارحقداد ،عبدالمنان خان،یوسف علی،سلیم خان،بلندخان،اسرائیل باچا اور شاہ ولی خان سمیت دیگرنے بھی خطابات کئے ۔ شہرام خان نے کہا کہ صوبہ میں تعلیم ، صحت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے سپیکر نے عبدالمنان کی سینکڑوں افراد سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ضلع صوابی میں بہت بڑی طاقت بن چکی ہے لوگوں کی جانب سے جوق در جوق اس پارٹی میں شامل ہونے سے مخالفین پریشان ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جس رفتار سے طاقت حاصل کررہی ہے اس سے ثابت ہورہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نہ صرف صوبہ میں بلکہ مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف باآسانی حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیگی انہوںنے اس امر کو خوش آئند قراردیا کہ ان کے ساتھ شامل ہونے والے صاف و شفاف سیاست کے قائل ہیںجبکہ ہماری پارٹی کا منشور بھی صاف و شفاف سیاست کرنااور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ملک میں مثبت تبدیلی لانا ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ہر وقت احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں نہ کرپشن کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے ایزی لوڈ اور کمشن کا دور چلا گیا جو اب واپس نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ صوابی میں تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکداروں کو بلاکر ان پر واضح کیا ہے کہ ترقیاتی پراجیکٹس میں معیار ی میٹریل استعمال کیا جائے اور عوام کو خون پسینے کی کمائی کو ایمانداری سے خرچ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹھیکداروںپر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ رشوت و کمشن کا سلسلہ اب بند ہوچکا ہے اور اگر کسی نے رشوت یا کمشن لی تو اس کا ٹھکانہ جیل ہوگا سپیکر نہ کہا کہ صوابی میں گجوخان میڈیکل کالج ، خواتین یونیورسٹی ، جدید پارک ، جدید سٹیڈیم اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر میگاترقیاتی پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے جن کی تکمیل سے صوابی ایک مثالی ضلع بن جائے گا جو ہمارا عین مقصد ہے انہوںنے کہا کہ سیاست عزت اور خدمت کے جذبے کے تحت کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے سیاست میں دولت کمانے نہیں آیا عوام کی ایک ایک پائی کا روز آخرت جوابدہ ہوں اور ہروقت حساب دینے کے لئے تیار ہوں کیونکہ میرے دل میںکسی قسم کھوٹ نہیں ہے انہوںنے کہا کہ پارٹی ورکروں اور عوام کے لئے میرے گھراور دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور میں ہما وقت عوام کو ان کی خدمت کے لئے دستیاب ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کو مضبوط بنایا جائے اور ان کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کیا جائے تاکہ یہ ادارے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکیں ۔