• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو میں شرکت کے لیے آئی آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف ہے۔

سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور بین کٹنگ کی ہونے والی اہلیہ ایرن ہالينڈ پاکستان سپر لیگ میں ميزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین کٹنگ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے سوشل میڈیا پیغامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں پاکستان میں شادی کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔

View this post on Instagram

Found my wedding Suit @erinvholland !!

A post shared by Ben Cutting (@cuttsy_31) on


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بین کٹنگ نے جامنی کوٹ اور پیلی ٹائی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مونوگرام لگی ایک تصویر شیئر کی۔

اس پوسٹ میں انہوں نے ہونے والی اہلیہ ایرن ہالینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کا جوڑا مل گیا۔

گزشتہ روز ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کے مقامی عروسی لباس زیب تن کئے تصویریں شیئر کیں اور بین کٹنگ سے شادی کے جوڑے سے متعلق سوال بھی کیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کردہ تصویر پر بین کٹنگ کی جانب سے تو اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا مگر دنیا بھر میں موجود ایرن اور بین کٹنگ کے مداحوں کی بڑی تعداد اسے پسند کررہی ہے اور شادی سے متعلق سوالات بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ جوڑی پی ایس ایل کے دوران متعدد بار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکی ہے۔

 پی ایس ایل کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اور مین آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرنے والے بین کٹنگ کا اہلیہ کو دیا گیا انٹرویو بہت مقبول ہوا۔

تازہ ترین