جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم انور مجید نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل انور مجید نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت کے لیے فریش گراؤنڈز کے ساتھ ہائیکورٹ سے رجوع کرونگا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ نے درخواست واپسی کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔