• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت لنگرخانوں کے بعد اب پاگل خانے بنائے گی، سراج الحق

پشاور(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت لنگر خانوں کے بعد اب پاگل خانے بنائےگی،آئی ایم ایف کے حکم پر ٹیکسوں کی بارش کی گئی،19ماہ گزرنے کے باوجود ملک میں تحریک انصاف کی تبدیلی کا کوئی نشان نہیں ، عمران خان نے ہر کام اپنے وعدوں کے الٹ کیا ، عوام کو روزگار دینے کی بجائے بے روزگاری میں اضافہ کیا،ڈالر، بجلی اور گیس قیمتوں کو پر لگادئیے، آئی ایم ایف کے حکم پر ٹیکسوں کی بارش کی، حکومت کارخانوں کی بجائے لنگر خانے بنا رہی ہے جس سے پوری قوم کو ذہنی مریض بنادیا ہے ۔
تازہ ترین