راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اڈیالہ میں قتل کیس کے قیدی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ طبی بنیادپراس کی ضمانت منظورکی جائے۔جیل سے لکھے گئے خط کے مطابق ملک صداقت حسین بارک نمبر 4 سرکل ٹی بی وارڈمیں تھانہ گجرپورہ لاہورکے 302کے مقدمہ میں اسیرہے جو9سال سے ٹی بی اوردمہ کی بیماریوں میں مبتلاہے اڈیالہ جیل میں علاج نہ ہونے کی کی وجہ سے اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہے اسے دومرتبہ جیل کے ڈاکٹرنے علاج کےلئے سینٹرل ہسپتال بھجوایا جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کرنے کے بعدبتایاکہ بایاں پھیپھڑاناکارہ ہوچکاہے ۔ اس کے تین چھوٹے بچے ہیں جن کی کفالت کرنے والاکوئی نہیں ہے ۔اس نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کامیڈیکل بورڈ سے معائنہ کرایاجائے اورطبی بنیاد پراس کی ضمانت منظورکی جائے ۔ملک صداقت حسین کاکہناہے کہ صحت مندقیدیوں سے پیسے لے کرانہیں جیل ہسپتال میں رکھا جاتاہے جب کہ بیمارقیدی بیرکوں میں پڑے رہتے ہیں۔اس ضمن میں جیل ڈاکٹرسے ان کامؤقف لینے کے لئے رابطہ کیاگیالیکن ان کافون بندتھا۔