پشاور(وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پشاور نے مذید20یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کر دیاجس میں ایک جوڑا خصوصی افراد پر مشتمل تھا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونیوالے گھرانوں کی تعداد 430ہوگئی۔ 20یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب گرینڈ پیلس شادی ہال جھگڑا سٹاپ جی ٹی روڈ پشاور میں الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس کے مہان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق تھے۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسیع،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عتیق الرحمن،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی،سابق صوبائی صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور تقریب کے چیف آرگنائزر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدرارباب عبدالحسیب سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 20یتیم اورنادار جوڑوں کو ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیدسٹل فین،سنگارمیز،سلائی مشین،استری،چائے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 60اشیاء فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ہر جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کے ضروری گھریلوں اشیاء فراہم کی گئی۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے جبکہ اس موقع پر20جوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب پر مشتمل 600مہمانوں کے لئے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 20دلہنوںکو تخائف بھی فراہم کئے گئے