• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کروڑوں چاہنے والوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے دیوانہ بنانے والے گلوکارعاطف اسلم 37 برس کے ہوگئے۔

12مارچ 1983ء کو پنجاب کے شہر وزیر آبادمیں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا۔

بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی ۔

سال 2004 میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراسی البم نے ایسی شاندارکامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر سہی جائے نہ۔

گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں جینا جینا،بھیگی یادیں،احساس،ماہی وے،آنکھوں سےاور مشہور قوالی تاج دارِ حرم شامل ہیں۔

View this post on Instagram

#atifaslam at global village #dubai

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on


2011میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ’’بول ‘‘میں کام کیا ۔ اسٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا جو اعزاز لیڈ ی گاگا کے پاس تھا وہ بھی عاطف لے اڑے۔

یاد رہےکہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کے لیے شہنشاہ قوال مرحوم نصرت فتح علی خان کی مشہور حمد گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کی گئی جسے نہ صرف پاکستان بلکہ ان کے سرحد پار مداحوں نے بھی بہت حد پسند کیا ہے۔

عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں مشہور صوفیانہ کلام "تاجدار حرم" پڑھا تھا جسے سب سے زیادہ پزیرائی ملی تھی۔

عاطف نے جہاں ملک میں اپنی پہچان بنائی وہیں سرحدوں کی حدود سے آگے نکل کر یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ گانا عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز کی بدولت بیشتر ملکی اور غیر ملکی اعزازات اپنے نام کئے۔

تازہ ترین