لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ جبکہ مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور ایم این اے میاں جاوید لطیف بھی آج پھر نیب لاہور میں پیش ہو ں گے ۔ میاں جاوید لطیف اس سے قبل نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم کو تمام سوالات کے جوابات دے چکے ہیں ۔ نیب حکام نے انہیں مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔