• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے ملتان کا سودا کردیا، پیپلز پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے  ملتان کا  سودا کر دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی جماعت عوام کو سیکرٹریٹ کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعت فیاض الحسن چوہان برملا کہہ چکے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا ۔ محرومیوں کا خاتمہ صرف اس صورت میں ہو گا کہ وزیراعظم عمران احمد نیازی کو ایوان اقتدار سے نکال باہر کیا جائے ۔
تازہ ترین