• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خواتین کا ’کورونا بھاگ جاؤ‘ گانا وائرل


چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب 100 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آبادی کے لحاثظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 سے بڑھ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد بھارتی خواتین مل کر ایک گانا گا رہی ہیں جس میں وہ کورونا کو بھارت سے بھگ جانے کا کہہ رہی ہیں۔

خواتین کے روایتی بھجنگ کی طرح اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں، ’کورونا بھاگ جا، بھارت میں تھارو کائیں کام رے، کورونا بھاگ جا‘۔

سوشل میڈیا پر خواتین کے اس گانے کی 4 منٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تازہ ترین