چین کے شہر ووہان سے دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے بھارت میں بھی پہلی موت ہوگئی۔
بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 76 سالہ شخص انتقال کر گیا۔
اطلاعات کے مطابق انتقال کرنے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 74 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔