• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کوحکومت پر تنقیدکےسواکوئی کام نہیں، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوحکومت پر بلا وجہ تنقید کے سوا کوئی اور کام نہیں آتا۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء تک نہ ان ہاؤس تبدیلی ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن اس میں کامیاب سکے ہوگی، عام انتخابات مقررہ وقت سے ایک دن بھی پہلےنہیں ہوں گے۔

چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں زندہ رہنےکے لیے اپوزیشن اِدھر ادھر بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں، ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ماضی کے حکمرانوں کے منہگے منصوبوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے، غریبوں کوان کا حق دیں گے، رواں مالی سال میں ملکی برآمدات میں 3.62 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ترقی کی تمام اسکیموں میں شفافیت اور 100 فیصد میرٹ کے مطابق کام جاری ہے، ملک میں امیر غر یب کے لیے الگ الگ نہیں ایک قانون یقینی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین