اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے میر شکیل الرحمان کو حبس بے جا میں رکھ کر آئین کی توہین کی ہے۔
ویڈیو بیان میں نہال ہاشمی نے کہاکہ جنگ اور جیو کےایڈیٹرانچیف کی گرفتاری آئین،آزاد میڈیا اورپارلیمان کی توہین ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہذب دنیا میں ایسا قطعا برداشت نہیں کیا جاتا، میڈیا پر ہاتھ ڈالنا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہاکہ میرشکیل الرحمان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، انہیں فوری طور پر رہاکیاجائے۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے میڈیا کو قدغن لگانےسےدنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔