راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پشاور روڈ پر ایم ایچ سے لیکر رافع مال تک تمام یوٹرن بند کر دیئے گئے جس سے ٹریفک سارا دن بری طرح پھنسی رہی۔ صدر سے آنے والی تمام ٹریفک اب صرف چوہڑ چوک کے قریب یوٹرن سے واپس ہوگی۔ چوہڑ چوک سے قاسم مارکیٹ کو جانے والا یوٹرن بند کرنے سے چوہڑچوک سے آنے والی ٹریفک اب ایم ایچ کے اشارے سے مڑے گی جس سے ٹریفک کا بہائو بڑھ گیا ہے۔ قاسم مارکیٹ سے صدر جانے والوں کو چوہڑ چوک کے پاس سے مڑنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے اس عجیب و غریب فیصلہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اذیت کا شکار ہو گئے ہیں اور اس سے ٹریفک نظام میں بہتری کی بجائے مزید ابتری آئے گی ۔ انہوں نے حکام سے تمام یوٹرن فوراً کھولنے کا مطالبہ کیا ۔