• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت کہاں دستیاب؟


کراچی کے جناح اور سول اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مفت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 طبی مراکز میں کورونا وائرس کے آئسولیشن وارڈ قائم ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے مزید بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے آئیسو لیشن وارڈز کراچی میں آغا خان، انڈس ، سول، اوجھا، جناح اور لیاری جنرل اسپتال میں قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کا ایک اسپتال کورونا مریضوں کیلئے مختص

محکمۂ صحت کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی کے علاوہ چانڈکا میڈیکل اسپتال لاڑکانہ، لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد، گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیر پور میں بھی کورونا کے آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین