• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا ایک اسپتال کورونا مریضوں کیلئے مختص

حکومتِ سندھ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل ایک اسپتال مختص کر دیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ مذکورہ اسپتال کا محلِ وقوع اسٹریٹجک مقصد کے تحت ظاہر نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام اور تمام ادارے حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: سکھر میں زائرین کے فوراً ٹیسٹ کیے جائیں، مراد علی شاہ

ترجمان سندھ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عالمی وباء سے مشترکہ اور مسلسل جدوجہد سے نمٹیں گے، اللّٰہ رب العزت ہمارے حوصلوں کو بلند رکھیں، آمین۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ہر ضلع میں قرنطینہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنا ہیلی کاپٹر سکھر کے لیے روانہ کر دیا ہے، جو تفتان سے وہاں آنے والے زائرین کے خون کے نمونے کراچی لائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈبلیو ایچ او، آغا خان اور انڈس اسپتال کی خصوصی ٹیمیں بھی سکھر بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وہ ٹیم کو اپنے جیٹ میں روانہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین