• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےپنجاب حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا

لاہور(خبرنگارخصوصی)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ سے ملاقات کی وزیر قانون نے چیف جسٹس کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیاوزیر قانون نے جیلوں سے قیدیوں کو عدالتوں میں نہ لانے کے حکومتی فیصلے پر چیف جسٹس کو اعتماد میں لیا وزیر قانون نے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کے فیصلے کی تفصیلات بتائیں انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بروقت اور موثر اقدامات کر رہی ہے، راجہ بشارت نے کہا کہ صوبہ کے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری، ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین