• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک میں مدراینڈچائلڈہسپتال بنایا جائیگا،صوبائی وزیر صحت

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک پہنچ گئیں۔ وزیرصحت نے مدراینڈچائلڈہسپتال کی سائٹ کابھی دورہ کیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک نے صوبائی وزیرکوہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت نے ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اٹک میں دوسوبستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنایاجارہاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں ریکارڈبھرتیاں کی گئی ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ماضی میں محکمہ صحت پچاس فیصد خالی اسامیوں کے ساتھ چل رہاتھا۔ ہم محکمہ صحت میں ابھی تک پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اٹھائیس ہزارڈاکٹرزکی بھرتی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرزکی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔تمام بنیادی صحت مراکزپرڈاکٹرزفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ اب تک پورے پنجاب میں پچاس لاکھ کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں اور اب گریڈ ایک سے لے کرگریڈبائیس تک تمام سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈزکی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدصحت انصاف کارڈزکے ذریعے مریضوں کیلئے نجی ہسپتالوں میں مزیدتیس ہزاربستروں کااضافہ کیاگیاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈزکے حامل مریضوں کی سہولت کی خاطرمزیدنجی ہسپتالوں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔
تازہ ترین