• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی لیبارٹری نے کورونا کی تصدیق کی ہے، وزیر صحت پنجاب

نجی لیبارٹری نے کورونا کی تصدیق کی ہے، وزیر صحت پنجاب


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نجی لیبارٹری نے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے پر صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اپنا پروٹوکول پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریض کے خون کے نمونے تجزیے کے لیے بھیج دیے ہیں، رپورٹ آنے پر سرکاری تصدیق کریں گے۔


ملک میں آج مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہوچکی ہے، صرف سندھ میں مرض کے شکار افراد کی تعداد 35 تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں کورونا کیئر سینٹر قائم کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کیئر سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے تیسرے فلور پر 75 بیڈز ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید 500 بیڈز کی گنجائش موجود ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں وزیر صحت پنجاب کی زیرِ صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایئر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا تھا کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئےحفاظتی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین