تفتان(نمائندہ جنگ)تفتان سے زائرین کو لے کر جانے والی درجنوں مسافر بسیں پھنس گئیں۔ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا، انتظامیہ نے کوچزکے عملے کو قرنطینہ میں منتقل کردیا،باقی زائرین اور مسافروں کی روانگی کھٹائی میں پڑگئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائوس تفتان سےکوئٹہ اور پنجاب کے زائرین کو لے کر جانے والی 55 سے زاہد مسافر بسیں کوئٹہ اور پنجاب میں پھنس گئیں جہاں پر مقامی انتظامیہ نے کوچز کے عملے کو قرنطینہ منتقل کردیا جس کی وجہ سے اب تفتان میں مسافر کوچز کی شدید کمی ہوگئی ہے اور باقی ماندہ زائرین اور مسافروں کی روانگی کٹائی میں پڑھ گئی ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب اور میاںعنڈی کے قرنطینہ سینٹرز میںموجود کوچز کے عملہ کو خوراک دیگر مسائل کا سامنا ہے۔