• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، جیوکی بندش پر احتجاج

چمن، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، جیوکی بندش پر احتجاج


بلوچستان کے شہر چمن کے پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

چمن پریس کلب کے صحافیوں کا جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جیونیوز کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاج میں سیاسی جماعت مسلم لیگ ن، پشتونخوامیپ، جے یو آئی ف ، اے این پی ، مرکزی انجمن تاجران سمیت شہری ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی بھی شریک ہوئی ۔

مظاہرین کی جانب سے پریس کلب کےسامنے جلسہ کیا گیا جس کے بعد پریس کلب سے ڈی سی کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔

احتجاج کے دوران سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری غیرقانونی اور آزادی صحافت پر قدغن ہے۔

اس دوران صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کے مظاہرے نے ثابت کیا کہ تمام صحافی متحد اورایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

تازہ ترین