• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ندیم نیازی کی شاعری کا موضوعاتی و اسلوبیاتی جائزہ

مصنّف: عنبرین بٹ

صفحات: 128،قیمت: 400 روپے

ناشر:ماورا پبلشرز، لاہور۔

زبان و ادب کے فروغ میں جہاں تخلیق اور تخلیق کار کی اہمیت بالکل واضح ہے، وہاں اس بات کی اہمیت بھی کم نہیں کہ کسی تخلیق کار کی تخلیق پر تنقید اور تحقیق کی سطح کیا ہے؟زیرِتبصرہ کتاب’’ریاض ندیم نیازی کی شاعری کا موضوعاتی و اسلوبیاتی جائزہ‘‘دراصل عنبرین بٹ کے ایم اے (اُردو) کے لیے تحریر کیے گئے مقالے کی کتابی شکل میں اشاعت ہے۔ 

بلوچستان کے شہر سبّی سے تعلق رکھنے والے ریاض ندیم نیازی کے کئی مجموعے سامنے آ چُکے ہیں۔ تاہم، نعت نگاری اُن کا اختصاصی میدان ہے۔ مقالہ نگار نے شاعر کے ارتقائی سفر میں اُس کے اسلوب اور موضوعات کو اپنی تحقیق کی بنیاد بناتے ہوئے تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔

تازہ ترین