• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ماہ سے میڈیا کو دھمکایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

18 ماہ سے میڈیا کو دھمکایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر اظہارِ مذمت کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اٹھارہ ماہ سے میڈیا کو دھمکایا اور دبایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر آخری حملہ ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن دائر کردی، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں شاہد خان عباسی، احسن اقبال، شاہدہ اختر، عبدالاکبر چترالی کا نام پٹیشنز میں شامل ہے، جبکہ پٹیشن میں وفاق پاکستان، چیئرمین پیمرا اور چیئر مین نیب کو فریق بنایا گیا ہے، اپوزیشن نے پٹیشن آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہارِ رائے، اطلاعات تک رسائی آئین کے آرٹیکل17 کا لازمی حصہ ہے اور آزاد عوام کی حکومت کی بنیاد اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے مفاد عامہ میں پٹیشن دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور آرٹیکل 4، 9، 10 اے، 14 ، 15، 16، 17، 18، 19 اور 19 اے اظہارِ رائے کے ضامن ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اظہار رائے، میڈیا کی آزادی جمہوریت کا لازمی تقاضا اور جزو ہے۔

تازہ ترین