اسلام آباد(جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے گلف اور رشماءرینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی مخالفت کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف گلف اور رشماءرینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف جرم ثابت کرنے کےلئے شواہد موجود ہیں۔