• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادی کی تقریب پر چھاپا، 3 افراد گرفتار


کراچی میں شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ریسٹورنٹ میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے پر پولیس نےچھاپا مارکر منیجر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے سپر ہائی وے پر بھی تمام بڑے ہوٹل بند کرادیے۔

ادھر کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد کو گرفتار کرکے ماسک اور سینی ٹائزر کے کئی کارٹن برآمد کرلیے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے ڈیفنس سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کورونا وائرس سے بچاؤ کا کہہ کر ویکسین فروخت کررہا تھا۔

تازہ ترین