نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن نے عوام الناس کی سہولت کے پیشِ نظر لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو 18 مارچ 2020ء سے عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع این ایچ اے کے مطابق یہ موٹر وے تمام تر جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور اس کے فعال ہونے سے لاہور سے سیالکوٹ کا زمینی فاصلہ ڈھائی گھنٹے سے سمٹ کر 50 منٹ تک رہ جائے گا۔
یہ موٹروے نہ صرف 2 تاریخی اور صنعتی شہروں کو آپس میں ملائے گی بلکہ اس کے فعال ہونے سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوگا۔