• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، منشا پاشا تقریبات میں جانے والوں پر برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور میں شادی کی تقریبات کی ویڈیوز دیکھیں جہاں خوب پارٹی چل رہی ہے، ہال بھرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یار اب ایسا تو نہ کرو۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر اداکارہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی شخص نے یومیہ اجرت لینے والوں کی مدد  کے لیے روزمرہ استعمال کی ضرورت کی اشیاء کے پیکٹس بنانے کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے ایک گروپ بنایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آنے والا وقت میں یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے، ضروری اشیاء فراہم کرنا یومیہ اجرت لینے والوں کی مدد کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم اقدام ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آس پاس کے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے شعور اجاگر کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے کی تلقین کریں۔

انہوں نے  اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین