• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول ٹی وی ڈرامہ ’وارث‘ میں تاریخ ساز کردار ادا کرنیوالے سینئر اداکار محبوب عالم کی 26ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

محبوب عالم خان 14 مارچ 1948کو پیدا ہوئے، اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔

انہوں نے متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی لیکن اصل شہرت ان کو ڈرامہ سیریل وارث سے حاصل ہوئی جس میں انہوں نے چوہدری حشمت کا کردار ادا کیا تھا اور یہی کردار آج تک ان کی وجہ شہرت ہے۔

محبوب عالم نے 38 فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12 اردو، 15 پنجابی اور 11 سندھی فلمیں شامل ہیں۔

ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون، چن وریام، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں۔

محبوب عالم 18مارچ 1994 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔

تازہ ترین