اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بریت کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت کی جانب سے ملزمان مسعود چشتی، شمائلہ محمود اور ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں۔
احتساب عدالت نے دورانِ سماعت قرار دیا کہ ملزمان نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گلف اور رشماء رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی مخالفت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بری
احتساب عدالت اسلام آباد میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف گلف اور رشماء رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد موجود ہیں۔