فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی66کے امیرحافظ محمدشاہدنے کہا ہےکہ نشاط آبادسے بولے دی جھگی تک شیخوپورہ روڈ پرعرصہ درازسے سیوریج لائن ڈالنے کے لئے کھودے گئے گڑھے شہریوں کے وبال جان بن چکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور شیخوپورہ روڈکےتاجر شدیدپریشانی میں مبتلاہیں۔سٹرک کنارے لگے مٹی کے ڈھیروں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کوجلدازجلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔