پشاور میں پولیس نے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی رکنے کی بجائے تیز رفتاری کے ساتھ بھاگ گئی، پولیس نے ایک کلو میٹر کے تعاقب کے بعد گاڑی کو روک لیا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 30 بور کے 66 پستول، 12 بور کی 14 گن، 6 شارٹ گن اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔