• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سابق چیف جسٹس نے پارلیمانی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

اکراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگئی نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی حلف برداری پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور ’شیم، شیم‘ کے نعرے لگائے۔ کچھ ارکان احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ بھی کر گئے۔ صدر رام ناتھ کووِند نے رنجن گوگئی کو راجیہ سبھا کی رکنیت کے لیے نامزد کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں اور مخالفین کی جانب سے اسے بھارتی عدلیہ کی آزادی کے لیے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین