راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدرواہ پولیس اور محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے گروہ کوگرفتار کر کے سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کی نشاندہی پرمحکمہ صحت نے صدرواہ پولیس کے ہمراہ ریڈکرکے سلیم اور عقیل کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مردہ مرغیاں برآمدکرلیں۔پولیس کے مطابق ملزموں نے انکشاف کیاہے کہ وہ مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں سپلائی کرتے ہیں۔