• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام 3دن میں مکمل آئسولیشن میں جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

عوام 3دن میں مکمل آئسولیشن میں جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی، مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ شہریوں کا گھروں میں رہنا ان کے اور ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ عوام آئندہ 3 دن تک مکمل آئسولیشن میں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیرصدارت ہونے والے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نےکہا کہ لوگوں کا گھروں میں رہنا سب کے لیےضروری ہے، عوام سے اپیل کررہا ہوں کہ وہ گھروں میں رہیں۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے اصل پریشانی لوکل کیسز کی بڑھتی تعداد ہے، عوام کو نہ صرف خود کو بلکہ اپنے بچوں کو بھی بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سرکاری اسپتالوں میں 1874 مشتبہ افراد آئے ہیں، جن میں 21 کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دوران اجلاس میں بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ نجی اسپتال نے 702مشتبہ افراد کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 5افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ 31 شیڈول پروازیں تھیں،جن سے 3710 مسافر آئے،ان تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئیں، جن میں 4 مشتبہ افراد کے سیمپلز لیے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر میں 151 کیسز ہیں، فیز ٹو کے 402 سیمپلز کے نتائج آنے ہیں، لاڑکانہ کے 83سیمپلز کے نتائج آنا باقی ہے، سندھ میں لوکل کیسز کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہریوں کو پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ میں اگلے تین دن تک چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ چار سے پانچ افراد کا گاڑیوں میں سفر کرنا اور شاہراہوں پر کھڑے ہونا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ  احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین