• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 3 دن کیلئے 4 افراد کے اجتماع پر پابندی عائد

سندھ میں 3 دن کیلئے 4 افراد کے اجتماع پر پابندی عائد


سندھ میں اگلے 3 دن کےلیے 4 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر نے کورونا وائرس کے پیش نظر واضح ہدایات جاری کیں اور شہریوں سے کہا کہ وہ ان کی پابندی یقینی بنائیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایات میں کہا کہ گاڑیوں، سڑکوں اور دیگر مقامات پر 4 سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا کے خلاف پہلا اور بنیاد ی قدم عوام کی نقل و حمل کو محدود کرنا ہے۔

مشتاق مہر نے یہ بھی کہا کہ عوام اپنی نقل وحرکت کو کم سے کم رکھیں، غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین