• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے سپرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نےبھارت کو 2023کے ورلڈ کپ مینز ہاکی ٹور نامنٹ کی میزبانی دے دی ہے جو جنوری میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل ایف آئی ایچ نے بھارت کو اگلے سال ہونے والےجونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی دی تھی جس میں16 ٹیمیں ایکشن میں ہو نگیں۔ بھارت سمیت جرمنی، انگلینڈ، اسپین، بیلجیم اورفرنس کی ٹیمیں پہلے ہی اس ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ بھارت اس وقت دفاعی چیمپئن بھی ہے،دوسری جانب بھارت ورلد ماسٹر زہاکی ایسوسی ایشن کی میزبانی حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین