رحیم یار خان (نمائندہ جنگ) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر10 خواتین کا اقدام خودکشی، 3 دم توڑ گئیں، جبکہ ایک خاتون آگ سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق قادر آباد کی رہائشی 15 سالہ آسیہ بی بی کینال کالونی کی 15 سالہ انعم بی بی اور کوٹ سمابہ کی 30 سالہ اشرف مائی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر، زہریلا سپرے اور خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ جنہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تینوں خواتین دم توڑ گئیں۔ اقدام خودکشی کرنے والوں میں کوٹ سمابہ کی 20 سالہ شہینہ بی بی، چک 45 کی 15 سالہ اسما بی بی، سکھر اڈا کی 19 سالہ صائمہ بی بی، بندور کا 24 سالہ محمد اسد، ظاہر پیر کا 18 سالہ محمد ارسلان، کوٹ سمابہ کا 20 سالہ محمد بلال اور کشمور کا رہائشی 20 سالہ علی گل شامل ہیں، یہ تمام افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رحیم یار خان کے علاقے مڈ درباری کی رہائشی 50 سالہ بختاور بی بی کو کھانا پکاتے ہوئے اچانک کپڑوں میں آٓگ لگ گئی، بختاور بری طرح جھلس گئی، اس کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔