اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں اسلام آباد میں کرونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، ڈی سی اسلام آباد، وزارت صحت، اور پمز کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں اسلام آباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر اسدعمر نے کہا کہ اسلام آباد کےعوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، عوام پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں، اسلام آباد کےسکولوں ، کالجوں اور جم کو تا حال بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، آگاہی مہم کے تحت پولیو ٹیمیں بھی کرونا وائرس سے متعلق گھر گھر پیغام پہنچا رہی ہیں، گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم بھی جاری ہے۔