• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور سیکرٹریٹ مسترد، سرائیکستان صوبے کا قیام یقینی بنایا جائے،سرائیکی پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کا اجلاس ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ چئیر پرسن پاکستان سرائیکی پارٹی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے ملک کے دیگر حصوں سے زائرین کو ملتان قرنطینہ میں رکھنے کا حکومتی فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے اس سے سرائیکی خطہ میں مزید بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،اجلاس نے بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ سرائیکی خطے پر مشتمل سرائیکستان صوبے کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو،  ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، ملک جاوید چنڑ،ملک طلال، زوہیب وینس،ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر اور پاکستان میں کرونا وائرس کے موذی مرض کے نتیجے میں اس سال 7 اپریل کو  سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس اور  بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 7 ویں برسی کی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
تازہ ترین