• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل کو محمد عرفان کی طرح ڈیل کیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا کیس دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی طرح ڈیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ گریڈ سینکشنز کے تحت نمٹانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عمر اکمل دو پیشکشوں کے بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی تسلیم کر سکتے ہیں۔

‏ ذرائع نے بتایا کہ غلطی تسلیم کرنے کی صورت میں گریڈ سینکشز پر معاملہ ختم کر دیا جائے گا۔

‏ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کا کیس بھی اسی طرح نمٹایا گیا تھا۔

محمد عرفان کو کوڈ کی خلاف ورزی کی کم سے کم 6 ماہ کی پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

‏اس کے علاوہ محمد عرفان کو 6 ماہ کی معطل سزا کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

‏واضح رہے کہ 17 مارچ کو پی سی بی نے بھی کوڈ 4 . 4 . 2 کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا تھا۔

‏‏ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل 31 مارچ تک نوٹس آف چارج کا جواب دے سکتے ہیں۔

‏ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران غلطی تسلیم نہ کرنے کی صورت میں کیس اینٹی کرپشن ٹریبیونل کو بھجوا دیا جائے گا۔

تازہ ترین