• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، وسیم خان

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، وسیم خان



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ فرنچائز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ سیمی فائنل کروائیں یا پرانا فارمیٹ برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی گیٹ منی پر دو سو ملین روپے کا نقصان ہوا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں مصباح الحق کی کارکردگی پر بورڈ کو کوئی تشویش نہیں، ہیڈ کوچ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، مصباح کو تجربہ فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد کا کوچ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی گیٹ منی پر دو سو ملین روپے کا نقصان ہوا، کورونا کے باعث کرکٹ بورڈ کو نقصان ہوسکتا ہے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ شرجیل خان کو قومی ٹیم میں آنے کے لئے فٹنس پر کام کر نا ہوگا اور محمد حفیظ پالیسی معاملات پر اثر انداز نہ ہوں، جبکہ حسن علی کو نازیبا ویڈیو پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ نومبر میں پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچ ہوسکتے ہیں، اس کے لیےفرنچائز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ سیمی فائنل کروائے جائیں یا پرانا فارمیٹ برقرار رکھا جائے۔

تازہ ترین