• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کورونا پر اے پی سی بلائیں، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو وزیر اعظم ہاؤس بلائیں، قومی اتفاق رائے سے احتساب کا نیا ادارہ بھی بنایا جانا چاہئے۔

مسلم لیگ (ن) کےرہنماؤں خواجہ برادران کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اورسابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی انہیں مبارک باد دینے کے لئے آئے۔

خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب اب ٹھیک کام بھی کرے تو اسے غلط ہی سمجھا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ کورونا وائرس پر اے پی سی بلائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 16 ماہ تک خواجہ برداران کے ساتھ بغض اور کینہ کا مظاہرہ کیا جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نیب والوں کے رویے سے احتساب کا نظام بدنام ہو کر رہ گیا۔

تازہ ترین