سیہون شریف(نامہ نگار) چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور علی مہیسر نے 27 رجب کو زائرین کو سیہون نہ آنے کی اپیل کردی۔ ملک میں کورونا وائرس کا معاملہ چل رہا ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر سیہون نہ آئیں ،درگا ہ لعل شھباز قلندر رح تین ہفتوں کیلیئے زائرین کی آمد کیلیئے بند ہے۔ ملک بھر سے زائرین 27رجب کو سیہون آتے ہیں۔ اس بار زائرین سیہون نہ آئیں ۔ سیہون درگاہ 27رجب کو بھی بند ہوگی، زائرین سے معذرت خواہ ہیں ۔کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد درگا ہ قلندر زائرین کیلئے کھول دی جائے گی۔