کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے سابق چیئرمین رضاربانی نے ایران پر لگائی گئی امریکی پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد23-31کی خلاف ورزی ہے، کوروناوائرس کے باعث ایران اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہے اور اس مرحلے پریہ پابندی انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے ۔