کورونا وائرس کے خدشے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں۔
ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام ججوں کی بجائے اب صرف ڈیوٹی جج موجود ہوں گے۔
سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں افسران اور اسٹاف کی تعداد بھی کم کردی گئی ہے۔
ہائی کورٹ افسران اور دیگر ملازمین صرف اپنی اپنی باری پر ڈیوٹی دیں گے۔
سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی مسجد کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں بھی صرف ڈیوٹی ججز رکھے جائیں گے، اسٹاف کی تعداد بھی کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی افسران اپنی گاڑیاں خود ڈرائیو کریں، عدالتوں کی خواتین اسٹاف کو آفس آنے کی ضرورت نہیں۔