• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہر دادو میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دادو کا مریض گزشتہ ہفتے ایران سے پاکستان پہنچا تھا جبکہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 130 تک جا پہنچی۔

ادھر سکھر قرنطینہ میں موجود مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وہاں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 221 تک جاپہنچی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 352 ہوگئی۔

تازہ ترین