• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کور ونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہم میں کوئی تقسیم نہیں ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وبائی بیماری کورونا وائرس سے ہمیں مل کر نمٹنا ہے، کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ہم میں کو ئی تقسیم نہیں ہے، عوام کا تحفظ ، سلامتی اور صحت ہم سب کی ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23 مارچ تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں  کو ایک واضح نصب العین ملا، یہ اس دن کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانوں نے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مہذب دنیا کشمیریوں کوان کاجائز، قانونی اور جمہوری حق دلوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، آج اسی جذبے کے تحت ہم نے یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔

تازہ ترین